دنیا بھر سے آئے ہوئے 20 لاکھ سے زائد عازمین حج بدھ کو منیٰ روانہ

0
198

فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے دنیا بھر سے آئے ہوئے 20 لاکھ سے زائد عازمین حج بدھ کو منیٰ روانہ ہوں گے جہاں سے 9 ذی الحج (جمعرات) کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے میدان عرفات پہنچیں گے۔ میدان عرفات میں ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرنے اور مسجد نمرہ میں سعودی عرب کے مفتی اعظم کے خطبہ حج سننے کے بعد عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا جس میں الله رب العزت کے حضور حجاج کرام ذکر و تسبیح کے ساتھ ساتھ خصوصی دعائیں کریں گے۔

نماز مغرب سے قبل میدان عرفات چھوڑنے کا حکم ہے۔ ایک ساتھ 20 لاکھ افراد میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے۔ مزدلفہ پہنچ کر حجاج کرام مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے اور رات کھلے آسمان تلے قیام اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ میں قائم اپنے اپنے خیموں میں جائیں گے۔ قربانی کے بعد بال منڈوائیں گے۔ پہلے دن شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج مکتہ المکرمہ جا کر مسجد الحرام میں طواف زیارت کر سکتے ہیں۔

اس کے بعد دوسرے اور تیسرے دن بھی شیطان کو کنکریاں مارنا حج کے رکن اعظم میں شمار ہوتا ہے اور تینوں دن منیٰ میں رات کا ایک خاص پہر گذارنا تمام عازمین حج پر واجب ہے۔ تیسرے دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد تمام حاجی مستقل طور پر منیٰ سے مکہ روانہ ہوں گے۔ اس طرح مناسک حج کی تکمیل ہو جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY