آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راجگال وادی کا دورہ کیا اور پاک افغان سرحد پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ عید پر پاکستان اور اس کے عوام کی سیکورٹی ہمارے لیے بہترین تہوار ہے، عید پر بھی پاک وطن کی حفاظت کے لیے فرائض کی ادائیگی سب سے پہلے ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کیساتھ عید کا پہلا دن منایا۔
آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر راجگال وادی میں تعینات جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا جذبہ اور ہماری زندگی ہے، ہماری زندگیاں پاکستان کے لیے ہیں، ملک سے بڑھ کر کوئی نہیں ہے۔
آرمی چیف جنرل مزید کہا کہ ہم سب مل کر ان شاء اللہ پاکستان کو بہترین ملک بنائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY