لندن سے کویت کے پندرہ روزہ علمی ادبی اور فکری دورے پر تشریف لائے معروف و منفرد شاعر،ادیب،مرثیہ نگار،محقق،ماہر نشریات،صحافی اور استاد صفدر ھمدانی نے بارہ ستمبر منگل کی شب کویت میں پاکستان کے سفیر عزت مآب جناب غلام دستگیر کے در دولت پر عشایئے میں شرکت کی جو سفیر موصوف اور انکی اہلیہ محترمہ نے کویت میں تشریف لائے معزز مہمان کے اعزاز میں دیا تھا۔

kuwaitsafeerdinner2

اس عشایئے میں زندگی کے مختلف گوشوں سے تعلق رکھنے والے معززین نے بھی شرکت کی۔ سفیر موصوف نے مدعو مہمانوں سے جناب صفدر ھمدانی کا بالمشافہ تعارف کروایا انکی ہمہ جہت شخصیت اور انکے والد مرحوم اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفی علی ھمدانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا

عزت مآب سفیر جناب غلام دستگیر کے گھر پر اس پرتکلف عشایئے کی اہم ترین بات یہ تھی کہ اس میں شامل ہر چیز خاص طور پر بہت محبت سے سفیر صاحب کی بیگم کی نگرانی میں گھر پر تیار کی گئی تھی

kuwaitsafeerdinner3

یاد رہے کہ کویت میں پاکستان کے سفیر عزت مآب غلام دستگیرچند روز قبل صفدر ھمدانی کی نصف صدی سے زیادہ قلمی اور علمی زندگی کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں اس حقیقت کا کھلے دل سے اعتراف کر چکے ہیں کہ انکے ریڈیو پاکستان کی ملازمت کے دنوں میں صفدر ھمدانی ان براڈکاسٹرز میں سے تھے جن سے نئے لوگ سیکھنا فخر سمجھتے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر جناب صفدر ھمدانی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تھا

kuwaitsafeerdinner4

جناب صفدر ھمدانی نے اس محبت اور میزبانی پر جناب غلام دستگیر اور انکی اہلیہ کا دلی شکریہ ادا کیا ہے

جناب صفدر ھمدانی کے لیئے اس عشایئے نے سفیر موصوف کی علم و ادب سے محبت کا ثبوت پیش کیا ہے جسکے لیئے انجمن تخلیق وتہذیب انکی شکر گزار ہے

kuwaitsafeerdinner5

رپورٹ۔ شاہین رضوی اور طارق اقبال
تصاویر۔شہزاد خان

SHARE

LEAVE A REPLY