پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ جمہوری اداروں کو مضبوط بنایا جائے تاکہ وہ مؤثراورجوابدہ ہوں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یوم جمہوریت پر اپنے پیغام میں مزید کہاہے کہ جمہوریت ایک لچکدارمعاشرے کی نشوونما کرتی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ جمہوری عمل ہی غربت، ناانصافی اور دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنا سکتا ہے، جمہوریت سے پاکستان سمیت دنیا میں امن اور استحکام ممکن ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمہوریت معاشرے کے تمام حصوں کو تقویت دیتی ہے، جمہوریت ہی خواتین اور کمزور طبقات کو بااختیار بناتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY