پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان سیریز کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی،بیٹسمینوں کی فہرست میں بابر اعظم اکیس درجہ ترقی پاتے ہوئے چھٹے نمبر پر آگئے ۔
آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم ٹاپ ٹین پلیئرزمیں شامل ہوگئے ہیں۔
بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ویراٹ کوہلی پہلے جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے نمبر پر ہیں ۔
اسی طرح بولرز میں پاکستان کے عماد وسیم بدستورپہلے نمبر پر موجود ہیں۔بھارت کے جسپرت بومرا ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر جبکہ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے پاکستان دوسرے جبکہ ویسٹ انڈیز کا تیسرا نمبر ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY