وزیر اعظم پاکستان برطانیہ سے وطن واپس پہنچے تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار ان کے ہمراہ تھے، ان کی آمد پر بے نظیر ائیرپورٹ کے گرد تمام تجارتی مراکز و پٹرول پمپ بند کروا دئیے گئے۔

میڈیا کے تین کلومیٹر کی حدود میں کھڑا ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ائیرپورٹ پر مسافروں کی انتظار گاہ بھی خالی کروا دی گئی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار وطن پہنچنے پر آج اپنے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، جس کی تصدیق ان کے وکیل کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف بھی وطن واپسی کے لیے روانہ ہو چکے ہیں جبکہ ان کی دختر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بھی جلد وطن واپسی متوقع ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY