چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے تحریک انصاف کی قیادت نے بھی اعلیٰ سطح مشاورت کے بعد تین نام تجویز کر دیئے۔

تحریک انصاف کی جانب سے شعیب سڈل، ارباب شہزاد اور جسٹس ریٹائرڈ فلک شیر کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے تین نام تجویز کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

تحریک انصاف نے پہلے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے سے اعلان لاتعلقی کیا تھا تاہم گزشتہ روز مشاورت میں فیصلہ ہوا کہ تحریک انصاف کو بھی نام تجویز کرنے چاہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY