پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا آخری ٹیسٹ آج سے دبئی میں کھیلا جائے گا، پنک بال سے کھیلے جانے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے لئے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔
ابو ظہبی ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد پاکستان کی ٹیم نفسیاتی دبائو میں ہوگی،سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم سری لنکا نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دی تھی ،سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے جیت میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
گرین شرٹس نے شکست کو بھلا کر تیاری کی ہے اور دبئی ٹیسٹ کے لئےبھرپور پریکٹس کے ساتھ سیریز بچانے کی بھی ٹھان لی۔
دوسری جانب مہمان سری لنکن ٹیم سبقت کے ساتھ سیریز جیتنے کے لئے پرعزم ہے اور نفسیاتی برتری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
دبئی کا یہ معرکہ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جبکہ گیند بھی گلابی ہوگی۔دوسراٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY