خواجہ آصف کے اقامہ کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

0
138

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف نا اہلی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف کو پیرا وائیز جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق خواجہ آصف نے غیر ملکی ملازمت اختیار کی، غیر ملکی ملازمت کے دوران کمائی گئی رقم کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی گئی، غیر ملکی ملازمت 2013 میں شروع ہوئی جس میں رواں برس توسیع کروائی گئی، غیر ملکی ملازمت سے کمائی رقم انکم ٹیکس ریٹرنز میں بھی جمع نہیں کروائی گئی۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈینینس کے تحت غیر ملکی کمائی کو ظاہر کرنا لازمی ہے، درخواست میں سپریم کورٹ اور میاں نواز شریف کی نا اہلی کا حوالہ دیا گیا ہے۔ تفصیلی حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں تفصیلی جواب داخل کروائیں، عدالت نے خواجہ آصف کو پیرا وائیز جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY