ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جوہری ڈیل کی اہمیت کا اندازہ لگانے سے قاصر ہیں۔ تہران یونیورسٹی میں نیا تعلیمی سال شروع ہونے کے موقع پر طلباء اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جوہری ڈیل مذاکرات اور باقاعدہ سمجھوتے کا نتیجہ تھی اور اس کے مفید ہونے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

روحانی نے مزید کہا کہ جوہری ڈیل کے ثمرات سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا اور ڈیل سے مسٹر ٹرمپ یا کوئی اور پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دس ٹرمپس بھی مل کر ڈیل کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ ایرانی جوہری ڈیل سن 2015 میں طے پائی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY