پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا آغاز کررہے ہیں، ٹرمپ

0
118

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اوراس کےرہنماؤں کےساتھ بہترتعلقات کاآغازکررہےہیں۔
انٹرنیٹ پر ایک پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ تعلقات بہترہورہےہیںکئی شعبوں میں پاکستان کے رہنماؤں کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے کئی برس امریکا سے فائدہ اٹھایا،اب اس نےبحیثیت قوم امریکاکاپھرسےاحترام کرناشروع کردیاہے، پاکستان کےساتھ حقیقی تعلقات کاآغازکررہےہیں۔

Donald J. Trump ✔@realDonaldTrump
Starting to develop a much better relationship with Pakistan and its leaders. I want to thank them for their cooperation on many fronts.
1:53 AM – Oct 14, 2017
5,318 5,318 Replies 7,451 7,451 Retweets 35,365 35,365 likes
Twitter Ads info and privacy
واضح رہے کہ کینیڈین جوڑے کی بازیابی پرامریکا نےپاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔امریکی صدر نے امریکی اور کینیڈین شہریوں کی بازیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائیوں میں بھی مدد گار ہوگا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ پاک امریکا تعلقات میں مثبت لمحہ ہے، امریکا امید کرتا ہے کہ یہ تعاون اور ٹیم ورک دیگر یرغمال افراد کی رہائی میں بھی مدد دے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوشش کے بغیر جوڑے کی بازیابی ممکن نہ تھی جبکہ وائٹ ہاؤس نے بھی یرغمالیوں کی بازیابی کو پاکستان سے تعلقات میں مثبت لمحہ قرار دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY