سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی آئندہ 4سے 5دن میں پاکستان واپسی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف آئندہ ہفتے سماعت پر اگلی پیشی پر احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف کے وکیل کل احتساب عدالت سے فرد جرم کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا کریں گے۔

واضح رہے کہ میاںنواز شریف اپنی اہلیہ اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے باعث ان کی تیمارداری کے سلسلے میں لندن گئے ہوئے تھے۔

لندن میں بیگم کلثوم نواز کو ڈاکٹروں نے کینسر کی تشخیص کی تھی جس کے بعد ان کے وہاں کئی آپریشن ہوچکے ہیں اور وہ علاج کے لیے وہیں اپنے بیٹے کی رہائش گاہ پر مقیم ہیں۔

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، یہ دونوں رہنما اس سے قبل 12 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY