امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا گروہ عراق سے نکل جائیں۔

اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران بروز اتوار انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ اب ختم ہونے کو ہے، اس لیے ان جنگجو گروہوں کو اب عراق سے نکل جانا چاہیے۔

ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ تمام غیر ملکی جنگجوؤں کو اب عراق چھوڑ دینا چاہیے۔ ٹلرسن نے اتوار کے دن ہی خلیجی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY