سعودی خواتین کو جلد ہی اسٹیڈیمزمیں کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کی اجازت ہو گی۔

متعلقہ سعودی محکمے کے مطابق ریاض، جدہ اور دمام کے اسٹیڈیمز میں ایسی تبدیبلیاں کی جائیں گی کہ وہاں 2018 ء سے پورے کے پورے خاندان مل کر کھیلوں کے مقابلوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔ ابھی ستمبر کے مہینے میں بھی قومی دن کے موقع پر ہونے والی تقریب کو دیکھنے کے لیے بھی کئی سو سعودی خواتین ریاض اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔

چند دن قبل ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کٹر نظریات کے حامل ملک سعودی عرب کو اعتدال پسند بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY