انضمام الحق نے ایک بار پھر ٹی ٹین فرنچائز سے اپنے تعلق اور ٹیم خریدنے کو گمراہ کن قرار دیا ہے اور یہاں تک کہہ دیا کہ اب میرا بھائی بھی ٹیم نہیں خرید رہا، میڈیا اس کہانی کو رائی کا پہاڑ بناکر پیش کررہا ہے،کچھ لوگ مجھے بدنام کررہے ہیں،قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔
قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اور سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق نےمیڈیا میں جاری بحث کا خاتمہ کرتے ہوئے واضع کیا ہے کہ ٹی ٹین کی فرنچائز خریدنے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے،اس بارے میں تمام قیاس آرائیاں اور خبریں من گھڑت ہیں اور انکشاف کیا ہے کہ میرے بھائی نے بھی فرنچائز نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے، جب دبئی مرینا میں ایک فائیو اسٹار بوٹ میں ٹی ٹین کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہورہی تھی،انضمام الحق نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندر کا ایڈوائزر بننے پر آمادگی ظاہر کی ہے،اس حوالے سے اعلان اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY