‎ سات نومبر استاد اور دانشور پروفیسر کرارحسین کی برسی

0
141

‎ سات نومبر پاکستان کے ممتاز ماہر تعلیم، عالم دین، دانشوراورمصنف پروفیسر کرار حسین کی برسی ہے۔

پروفیسر کرار حسین 8 ستمبر 1911ءمیں کو کوٹہ راجپوتانہ میں پیدا ہوئے تھے، تاہم ان کی تعلیم و تربیت میرٹھ میں ہوئی اور وہیں انہوں نے ایم اے کا امتحان پاس کیا۔زمانہ طالب علمی میں وہ خاکسار تحریک سے وابستہ ہوئے اور تعلیم کی تکمیل کے بعد انہوں نے تدریس کو اپنا شغل بنایا۔

قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان آگئے جہاں وہ متعدد تعلیمی اداروں کے پرنسپل اور بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے۔
‎وہ کراچی میں اسلامی ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر رہے۔ ان کی تصانیف میں قرآن اور زندگی اور غالب: سب اچھا کہیں جسے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ان کی تقاریر کے کئی مجموعے کتابی صورت میں شائع ہوچکے ہیں۔

۔7نومبر 1999ءکو پروفیسر کرار حسین کراچی میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY