شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر حفاظتی اقدامات کے تحت  کراچی میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کے سلسلے میں کراچی میں کل صبح 10 بجے تا رات 10 بجے موبائل فون سروس معطل رہے گی۔
اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ پہلے ہی شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں 9 اور 10 نومبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر چکا ہے۔
شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر کل کراچی میں سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں میں تعطیل ہوگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY