حدیبیہ ریفرنس کی اپیل، سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ آج سماعت کریگا

0
112

سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس دوبارہ کھولنے کیلئے نیب کی اپیل پرآج سماعت کرے گا، نیب نے یہ اپیل پانامہ کیس میں پانچ رکنی بینچ کی آبزرویشن پر دائر کی تھی۔

تین رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے۔ دیگر ججوں میں جسٹس دوست محمد اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔ رجسٹرار آفس نے پراسکیوٹر جنرل نیب کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ نے شریف برادران کیخلاف حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس خارج کر دیا تھا۔ نیب نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے ریفرنس دوبارہ کھولنے کی اجازت طلب کر رکھی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY