سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تربت میں 15 افراد کو قتل کرنے والے دہشتگرد یونس توکلی کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دہشتگرد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونس توکلی بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے 8 بڑے کمانڈروں میں شامل تھا۔ مارا گیا دہشتگرد یونس توکلی بارودی سرنگیں بچھانے اور ایف سی قافلوں پر حملوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے تربت میں الندور عبدالرحمان گاؤں کے قریب دہشتگرد یونس توکلی کی اطلاع پر اہم آپریشن کیا۔

یونس بلیدہ کے 20 کلومیٹر مغرب اور 25 کلو میٹر شمال کی جانب موجود تھا۔ سیکیورٹی فورسز کے محاصرے پر دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد آپریشن کے دوران بی ایل ایف کا کمانڈر یونس توکلی مارا گیا

SHARE

LEAVE A REPLY