یورپ بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر

0
130

کرسمس کی آمد میں کچھ ہی دن باقی ہیں اسی سلسلے میں یورپ بھر میں کرسمس کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔
جرمنی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی قدیم کرسمس مارکیٹ سج گئی ہے جسے سخت سیکیورٹی میں عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔

برسوں قدیم اس مارکیٹ کو دلہن کی مانند سجایا گیا ہے جبکہ رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجی اس مارکیٹ میں کرسمس تحائف کے طور پر دی جانیوالی اشیاء سمیت خوبصورت موم بتیاں،سانتاکلاز لباس، سوئیٹس ، او ر انتہائی دیدہ زیب کرسمس ٹری بھی رکھے گئے ہیں جہاں مقامی افراد سمیت بڑی تعداد میں سیاح بھی خریداری کیلئے آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اس کرسمس مارکیٹ میں ٹرک کے ٹکر سے بارہ افراد ہلاک جبکہ 48سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY