ایشین گیمز کی انتظامی کمیٹی نے ایشین گیمز کے لوگو اور میسکوٹ کے رونمائی کی آفیشلز تقریب منعقد کی جس میں ملکی صدر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب میں ایشین گیمز کی مشعل کو ملک بھر میں گھمانے کا اعلان کیا جس کا ریلے آغاز جنوری میں ہوگا۔
دریں اثنا انڈونیشیا کے وزیر کھیل امم نہروانی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھیل کے شعبے میں تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہش مند اور اس سلسلے میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہیں۔
جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو انڈور کھیلوں کی کوچنگ کے سلسلے میں معاونت کرسکتے ہیں، پاکستان ان دنوں مشکل حالات سے دوچار ہے۔
غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان جانے پر رضامند کرنے کیلئے اولمپک کونسل آ ف ایشیا کو کردار ادا کرنا ہوگا، ہم جونیئر کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY