امریکا شامی افواج کو نشانہ بنانے سے گریز کرے، روس

0
299

ماسکو حکومت نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ شامی حکومتی فوج کو نشانہ بنائے گا تو اِس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر امریکا شامی افواج کے خلاف کوئی کارروائی کرے گا تو شام اور خطے کے اندر خوفناک اور ناقابلِ تلافی تبدیلیاں معرضِ وجود میں آ سکتی ہیں۔

اِس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ شام میں حکومتی تبدیلی سے جو خلا پیدا ہو گا، اُسے فوری طور پر ہر قسم کے دہشت گرد بھر دیں گے اور یہ سارے خطے کے لیے نقصان دہ ہو گا۔ یہ امر اہم ہے کہ روس شام میں قائم اسد حکومت کا کھلا حلیف ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY