یورپی یونین میں منشیات کی تجارت کا سالانہ حجم کم از کم 24 ارب یورو بنتا ہے۔ یورپی پولیس یورو پول کے مطابق اس طرح یہ سب سے بڑی غیر قانونی منڈی بن چکی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ زیادہ تر جرائم پیشہ گروہ منافع کے طور پر کمائی جانے والی اس رقم کا ایک بڑا حصہ مجرمانہ سرگرمیوں پر خرچ کرتے ہیں، جس میں دہشت گردی بھی شامل ہے۔ یورو پول نے واضح کیا کہ یورپی یونین میں سب سے زیادہ حشیش اور کوکین کا کاروبار کیا جاتا ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اس خطے میں منشیات کی 620 نئی اقسام متعارف کرائی گئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY