امریکی صدر نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے، فیڈرل اپیل کورٹ

0
133

امریکا کی فیڈرل اپیل کورٹ کے ایک بینچ نے اپنے ایک فیصلے میں واضح کیا ہے کہ امریکی صدر نے سفری پابندیوں کے دوسری حکم میں بھی اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے۔

جمعہ بائیس دسمبر کو دیے گئے فیصلے میں اپیل کورٹ کے بینچ نے حکم امتناعی کو اُس وقت تک بحال رکھا ہے جب تک اس معاملے پر امریکی سپریم کورٹ دائر شدہ نظرثانی کی اپیل پر کوئی فیصلہ نہیں سناتی۔ رواں مہینے کے اوائل میں امریکی عدالتِ عظمیٰ نے عبوری طور پر حکم امتناعی کو معطل کر دیا تھا۔

اپیل کورٹ کے بینچ کے مطابق اعلیٰ عدالت نے حکم امتناعی منسوخ نہیں کیا اور ابھی حتمی فیصلہ سنایا جانا باقی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY