انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا ۔

ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا نے اننگز کا آغاز 103 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا ۔

شان مارش نے 4رنز بنائے، اسمتھ نے 23ویں سنچری مکمل کی۔اسمتھ نے 275گیندیں کھیلیں اور 102رنز بنائے۔وہ سست روی کا شکار رہے۔

اسٹیون اسمتھ کی شاندار سنچری کےموقع پر ڈیوڈ وارنر نے ان کا ساتھ ددیتے ہوئے 86 رنز اسکور کئے۔

کل263رنز 4وکٹس کے نقصان پر آسٹریلیا نے اننگز ڈیکلیئر کردی ۔ اس کی حکمت عملی ہی یہی تھی کہ یا انگلینڈ سے میچ جیت لے یا اسے ڈرا کرادے۔

پانچواں ٹیسٹ 4جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائےگاجبکہ آسٹریلیا پہلے ہی یہ سیریز جیت چکا ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY