پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے انتخابی نعروں پرکمیشن بنایا جائے ،اگر لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی ہوتو میرا نام بدل دیں ورنہ شہباز شریف بدل لیں۔ملک بھر میں لوڈشیڈنگ جاری ہے، شہباز شریف غلط بیانی کر رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نیب نے بلایا تو میاں صاحب کو یاد آیا کہ نیب زیادتی کر رہا ہے،عدالتیں شریف برادران کی مرضی کا انصاف کریں تو صحیح ورنہ غلط ۔

پی پی رہنما نے کہا کہ طاہر القادری کا ساتھ صرف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے دیا ہے، متحدہ اپوزیشن سیاسی اتحاد نہیں، قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ جاری ہے، شہباز شریف غلط بیانی کر رہے ہیں، کمیشن بنا لیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY