افغان حکام کے مطابق جنوبی صوبی ہلمند کے ناوا ضلعے میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں کم از کم چھ پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔

ضلعی پولیس کے سربراہ کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ہوئے اس حملے میں دیگر آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہیں۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے اعلان میں کہا کہ اُن کے عسکریت پسندوں نے تین پولیس چوکیوں کو تباہ کرتے ہوئے پندرہ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY