مشترکہ اجلاس میں کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد منظور

0
378

مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور بھارتی اشتعال انگیزیوں کے خلاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرارداد میں بھارتی جارحیت کی مذمت اور مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے بھارت کو بات چیت کی دعوت دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کشمیرمیں بھارتی مظالم کورکوائے۔۰

قرارداد میں بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کےجھوٹےدعوے کی مذمت کی گئی۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ بھارت کےساتھ مسئلہ کشمیرکےحل کیلئےبات چیت پرتیارہیں۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کیا جائے اور استصواب رائے ممکن بنایا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کلبھوشن یادیو کی بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونےکی مذمت کرتی ہے۔

پارلیمنٹ کا مشتر کہ اجلاس غیرمعینہ مدت کےلیےملتوی کردیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY