سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہاہے کہ امریکا کے لیے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات اتنے ہی ضروری ہیں جتنے ہمارے لیے۔

واشنگٹن میں جیو نیوز سے خصو صی گفتگو میںان کا کہنا تھا کہ امریکا بھی پاکستان کےساتھ بات چیت جاری رکھنا چاہتا ہے، افغانستان میں طالبان کےساتھ مصالحتی عمل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے افغانستان کو 5 ورکنگ گروپس کی تجویز دی ہے، پانچوں گروپ فعال ہو جائیں تو تمام ایشوز پر مستقل بات ہوتی رہے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ روسی حکام کے ساتھ اچھی ملاقات رہی تمام دوستوں اور پارٹنرز سے ملاقاتیں کررہے ہیں، جو علاقے اور پاکستان کے مفاد میں ہیں۔

دوسری جانب مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کےلیے امریکا طالبان سے امن ڈیل کرے، امریکا جیتنے کے بجائے تنازعہ ختم کرنےکی کوشش کر ے اور امریکا، افغانستان میں فوجی فتح کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

SHARE

LEAVE A REPLY