چھ ماہ کے سپاہی نے وہ کام کر دیا۔سیدہ قرۃ العین نقوی

0
331

فوج یزید تجھ کو یوں ناکام کر دیا
تشنہ دہن نے نام کو بے نام کر دیا
عینی نہ جسکو بھول سکے حشر تک کوئی
چھ ماہ کے سپاہی نے وہ کام کر دیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بس اک نگہ حسین کے چہرے پہ ڈال کر
دین رسول رکھ دیا کیسا اُجال کر
اصغر نے عینی ہنس کے بڑے اہتمام سے
رکھے یزیدی فوج کے کس بل نکال کر

ا۔سیدہ قرۃ العین نقوی

SHARE

LEAVE A REPLY