یورپی یونین کی ایران پر نئی پابندیوں کی تجویز

0
35

یورپی یونین کے سفارتکاروں نے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی جانب سے پیش کردہ ایک تجویز کے تناظر میں ایران پر نئی ممکنہ پابندیاں عائد کرنے پر بات چیت کی ہے۔

یورپی یونین کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کے نفاذ کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ماہ ہونے والی یورپی یونین وزرائے خارجہ کی ملاقات میں کیا جا سکتا ہے۔

روئٹرز کے مطابق جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور شام کی جنگ میں ایران کے کردار کے تناظر میں نئی پابندیوں کی تجویز دی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY