صحارا کے رقبے میں 10 فیصد اضافہ

0
85

سو سال کے دوران دنیا کے سب سے بڑے ریگستان صحارا کے رقبے میں دس فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ تحقیق کے مطابق صحارا جنوب کی طرف حرکت کر کے سوڈان اور چاڈ کے ٹراپیکل علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جس سے سرسبز علاقے خشک ہو رہے ہیں۔ صحارا کا کل رقبہ 92 لاکھ مربع کلومیٹر ہے جب کہ اس میں گذشتہ ایک صدی کے دوران ہونے والا اضافہ پاکستان کے رقبے سے بھی زیادہ ہے۔ تحقیق کے مطابق رقبہ کا تعلق ماحول میں گرین ہاؤس گیسوں کی بڑھتی ہوئی مقدار سے ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY