بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بچنے کیلئے 52ارب روپے جاری

0
233

وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کی ہدایت پر وزارت خزانہ حرکت میں آگئی ، حکومت نے لوڈشیڈنگ سے بچنےکیلئے 52ارب روپے جاری کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نےپاور سیکٹر کیلئے 52ارب روپے جاری کئے ہیں ۔ فنڈزنجی بجلی گھروں، پی ایس او کیلئے جاری کئے گئے۔ اس اقدام سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق گردشی قرضوں میں 52ارب روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

آنے والوں دنوں میں پاور سیکٹر کیلئے مزید فنڈز جاری کئے جائیں گے۔ موسم گرما شروع ہو گیا ہے اور پی ایس او اور نجی بلی گھروں کو ادائیگیاں نہ کی گئیں تو لوڈشیڈنگ کی نوبت آسکتی ہے جس سے بچنے کیلئے گردشی قرضو ں میں کمی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY