ن لیگ کے 8ارکان اسمبلی مستعفی،جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کااعلان

0
94

مسلم لیگ ن کے منحرف اراکین نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے قیام کااعلان کردیا، جبکہ8لیگی اراکین اسمبلی نے مستعفی ہونےکااعلان کیا، ان میں قومی اسمبلی کے5 اور صوبائی اسمبلی کے3 اراکین شامل ہیں۔

مستعفی ہونے والے لیگی اراکین میں بلخ شیر مزاری، خسروبختیار، رانا قاسم نون، طاہراقبال، طاہربشیرچیمہ، سرداردریشک، مخدوم باسط بخاری اور سلیم اللہ چودھری کے نام شامل ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر مملکت خسرو بختیار نے قومی اسمبلی کی رکنیت سےمستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اور کہا کہ یہاں بیٹھےتمام اراکین قومی اسمبلی اپنےنشستیں چھوڑنےکااعلان کرتےہیں، انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈاجنوبی پنجاب میں نئے صوبےکاقیام ہے۔

ن لیگ کے 8ارکان اسمبلی مستعفی،جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کااعلان
خسروبختیارنے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں ترقی نہیں ہورہی، وہاں غربت کی شرح51 فیصد ہے جبکہ پچھلے 30 برس سے جنوبی پنجاب کے عوام غربت اور جہالت کا شکار رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہمارا دوسراگھرہے،ہم یہاں نفرتیں پھیلانےکے لیے نہیں آئےاور جو نیا صوبہ آئے گااس میں جورقم راجن پورکے لیے رکھی جائے گی وہ ملتان میں خرچ نہیں ہوگی۔

سابق وزیر مملکت نے بتایا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کےسرپرست سابق وزیراعظم بلخ شیرمزاری ہوں گے۔

ن لیگ چھوڑنے والے طاہر اقبال کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے سیاستدان اور عوام اپنا صوبہ چاہتے ہیں، جبکہ رانا قاسم نے بتایا کہ محرومیاں بڑھ جائیں تو فیڈریشن کمزور ہوتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY