دنیا کی معمر ترین مکڑی 43 برس کی عمر میں چل بسی

0
122

دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ‘نمبر 16’ کے نام سے پہچانی جانے والی اس مکڑی کو سب سے پہلے کیڑے مکوڑوں کی زندگی پر تحقیق کرنے والی سائنسدان باربرا یورک مین نے دیکھا تھا۔ اس کے بعد سے باربرا نے اس مکڑی کا مشاہدہ جاری رکھا۔

آسٹریلوی بائیولوجی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس مکڑی کی پیدائش 1974 میں ہوئی تھی۔ ماہرین کے مطابق اس قسم کی مکڑیاں صرف ایک محفوظ بل میں رہتے ہوئے بھی طویل عمر پاجاتی ہے۔

یہ مکڑیاں عام مکڑی کی نسبت بھاری جسامت رکھتی ہیں اور زہریلی ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اگر یہ اپنے بلوں سے نکلتی ہیں تو انسانوں کا شکار بن جاتی ہیں۔ اس سے قبل میکسیکو میں ٹرانٹولا نامی مکڑی 28 برس کی عمر میں چل بسی تھی جب کہ امید ظاہر کی جارہی تھی کہ مکڑی 16 50 سال تک زندہ رہے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY