خواتین کیخلاف توہین آمیزریمارکس پررانا ثنااللہ کیخلاف2 مذمتی قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہیں۔

مذمتی قراردادیں پاکستان تحریک انصاف کی رکن نبیلہ حاکم علی اورمسلم لیگ ق کے رکن چوہدری عامر سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہیں۔
دونوں قرار دادوں کے متن میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناءاللہ نے پہلے بھی کئی مرتبہ خواتین کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی، یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ رانا ثناءاللہ خواتین سے معافی مانگیں۔

اپوزیشن اراکین نے رانا ثناء اللہ کے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی کے احاطے میں احتجاج اور نعرے بازی بھی کی۔

یاد رہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ نے تحریک انصاف کی خواتین کے حوالے سے متنازع بیان دیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی معذرت کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY