وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی،عام انتخابات نوے روز میں نہیں ساٹھ روز میں ہوں گے، نواز شریف کل بھی تھے آج بھی ہیں اورآئندہ بھی رہیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا۔

عشائیے میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم اتنا اہم عہدہ نہیں جتنا ہم نے بنا دیا ہے، نگراں وزیراعظم کے لیے اپوزیشن لیڈر کو کہا ہے اور امید ہے کہ کسی ایک نام پر اتفاق کر لیں گے۔

وزیراعظم نے صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر پولیس کی جانب سے صحافیوں پر کئے گئے تشدد پر معذرت کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY