روس میں ہفتے کے روز حکومت مخالف مظاہروں میں کئی سو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار شدگان میں حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناوالنی بھی شامل ہیں۔ ناوالنی نے ولادیمیر پوٹن کے ایک مرتبہ پھر سربراہ مملکت کا حلف اٹھانے کے خلاف نوے سے زائد روسی شہروں میں مظاہروں کی کال دی تھی۔

ناوالنی کو مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے نہیں دیا گیا تھا۔ پوٹن اگلے ہفتے پیر کو حلف اٹھا رہے ہیں۔ اس طرح وہ 2024ء تک روسی صدر بن جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY