اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران سے ’بعد کے بجائے ابھی نمٹنا‘ بہتر ہو گا۔ انہوں نے ایران پر ’جارحیت‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شام میں جنگجو روانہ کر رہا ہے اور یہ صورتحال اسرائیل کے لیے خطرے کا باعث ہے۔

بینجمن نیتن یاہو گزشتہ کئی مہینوں سے شام میں ایرانی فوجی موجودگی کے بارے میں اپنے طور پر ’خطرے کی گھنٹی‘ بجانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ تہران حکومت لبنان میں اپنی حامی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ساتھ مل کر شام میں اسرائیل کے خلاف ایک نیا محاذ کھولنا چاہتی ہے۔ تاہم ایران ان الزامات کو مسترد کرتا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY