یورپی یونین کے لیڈروں نے جمعرات کو بلقان کے خطے کے چھ ممالک کے رہنماؤں سے ایک خصوصی ملاقات کی۔ بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں ہونے والی اس ملاقات میں البانیہ، بوسنیا، سربیا، مونٹی نیگرو، مقدونیہ اور کوسووو کے نمائندے شریک تھے۔

اس اجلاس میں ان ممالک کی یورپی یونین میں شمولیت کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں اور جرمنی چانسلر انگیلا میرکل بھی شریک تھیں۔

یورپی یونین کی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹُسک نے ان ملکوں کی ترقیاتی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کو اہم قرار دیا۔ یونین کی کوشش ہے کہ ان ممالک کو روسی دائرہ اثر میں داخل ہونے سے روکا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY