کیوبا میں مسافر بردار طیارہ گر کرتباہ، 104 افراد سوار

0
65

کیوبا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق شہر ہوانا کے جوزمارتی ایئرپورٹ سے بوئنگ 737 نے پرواز کی اور کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا نتیجے میں بڑی تعداد میں مسافروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے جائے حادثہ کو چاروں طرف سے گھیرلیا ہے جب کہ امدادی ادارے بھی وہاں پہنچ گئے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایئرپورٹ کے نزدیک زمین پر آگ کا ایک بڑا گولا دیکھا جس سے دھواں اٹھ رہا ہے۔

یہ ایک ڈومیسٹک فلائٹ تھی جو کہ ہوانا سے ہولگن سٹی کی طرف جارہی تھی تاہم بدقسمتی سے ایئرپورٹ سے پرواز کرتے ہی حادثے کا شکار ہوگئی۔

کیوبین میڈیا کے مطابق طیارہ ایئرپورٹ سے اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ ہوگیا، اس پر عملے کے 9 مسافر سوار تھے۔ ہی بھی اطلاعات ہیں کہ طیارے میں سوار افراد میں سے 3 افراد حادثے میں بچ گئے ہیں جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کسی بھی ادارے نے اب تک ہلاکتوں کی حتمی تعداد نہیں بتائی تاہم اندازہ ہے ہلاکتیں بہت بڑی تعداد میں ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY