امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو پیر اکیس مئی کو ایران جوہری ڈیل سے علیحدگی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی نئی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کے شعبہ پالیسی کے سربراہ برائن ہُک کے مطابق پومپیو اس پالیسی میں نئے سفارتی روڈ میپ کا اعلان کرتے ہوئے امریکی حکومت کی متنازعہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی ترجیحات کو بیان کریں گے۔ ہُک کے مطابق وزیر خارجہ نئے سکیورٹی فریم ورک کے خد وخال بھی واضح کریں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان کے مطابق بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ اتحادیوں کو ایک مرتبہ پھر ساتھ ملایا جائے اور کثیر الجہتی سوچ کو اپنایا جا سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY