ماسکو میں فٹبال ورلڈ کپ’ لائٹ شو‘ کا انعقاد

0
35

ماسکو میں فٹبال ورلڈ کپ کے سلسلے میں روشنیوں کے دلکش میلے نے دیکھنے والوں سحر انگیز کر دیا۔

نامورتھیٹرعمارت پر شاندار پروجیکشن کی بدولت یہ عمارت ایک کے بعد ایک رنگ تبدیل کرتی جاتی اور دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہ رہ پاتے۔

اس نظارے کو دیکھنے سیاح اور مقامی افراد بڑی تعداد میں یہاں موجود تھے اور اس موقعے پر تصاویر اور ویڈیوز بنواتے دکھائی دئیے۔

رات کی تاریکی میں یہ منظر کسی فلم کی طرح معلوم ہو رہا تھا جب ایک کہانی کی مانند تمام مناظر عمارت پر رنگ بکھیرتے دکھائی دئیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY