ووٹرز کا ڈیٹا غیرمتعلقہ افراد تک پہنچنے کا الزام مسترد

0
37

نادرا نے ووٹرز کا ڈیٹا غیرمتعلقہ افراد تک پہنچنے کا الزام مسترد کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نادرا حکام نے کہا کہ انٹرنیٹ ووٹنگ پر سپریم کورٹ کو غلط گائیڈ کرنے کا الزام نادرا پر لگایا گیا، ڈیٹا لیک سے متعلق دکھائی گئی ای میل ایک سال پرانی ہے، نادرا کا ڈیٹا آج تک کبھی کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیا گیا۔

نادرا حکام کے مطابق ڈیٹا لیک سے متعلق تمام باتیں بےبنیاداور حقائق کےمنافی ہیں۔ نادرا کے ڈیٹا لیک سے متعلق الزام نادرا کے ایک سابق ملازم نےلگایا۔ اداروں سے نکالے گئے ملازمین اداروں پر جھوٹے الزامات لگانا شروع کردیتے ہیں۔

نادرا حکام کے مطابق نادرا کا کوئی بھی ریکارڈکسی اور کہیں بھی شیئرنہیں کیاگیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY