جنوبی کوریا اور امریکا نے منگل انیس جون کو مشترکہ طور پر تصدیق کر دی ہے کہ رواں برس اگست میں ہونے والی فریڈم گارڈین نامی جنگی مشقوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ان جنگی مشقوں کو شمالی کوریائی لیڈر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سنگاپور میں ہونے والی ملاقات میں سکیورٹی رسک قرار دیا تھا۔ جنوبی کوریائی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیئول اور واشنگٹن حکومتیں مزید اقدامات کے حوالے سے مذاکراتی سلسلہ جاری رکھیں گی۔

پینٹاگون کے مطابق نئی مشقوں کے لیے ابھی کسی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ دو ماہ بعد ہونے والی فوجی مشقوں میں سترہ ہزار سے زائد امریکی فوجیوں نے شرکت کرنی تھی

SHARE

LEAVE A REPLY