پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی نے الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق عارف علوی نے اثاثوں میں50تولہ سونے کی قیمت صرف ساڑھے 3 لاکھ روپے بتائی جبکہ کلفٹن بلاک فائیو میں مکان کی قیمت 56 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی تفصیلات میں عارف علوی نے محمد علی سوسائٹی میں مکان کی قیمت 11 لاکھ72 ہزار روپے، گلستان جوہر میں پلاٹ کی قیمت 50 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں پراپرٹی کی قیمت 11 کروڑ روپے ، جوبلی اپارٹمنٹ کی قیمت 11 لاکھ روپے ظاہر کی جبکہ عارف علوی کی اہلیہ کے نام سندھی مسلم سوسائٹی میں مکان، ڈی ایچ اے اور ہاکس بے میں 2پلاٹ ہیں جن کی مجموعی قیمت 91لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔

عارف علوی نے ڈینٹل اسپتال کی مالیت سوا 2 کروڑ روپے ظاہر کی جبکہ عارف علوی کی اہلیہ کے بینک اکاونٹس اور پرائز بانڈ کی مالیت ایک کروڑ 16 لاکھ روپے ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY