سعودی فضا ئی فوج نے حوثیوں باغیوں کی جانب سے دارالحکومت ریاض پر داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنادیاہے۔

سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے نےسعودی اتحادی ترجمان کرنل المالکی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے حوالے سے بتایاہے کہ سعودی ایئر ڈیفنس نے یمنی شہر صدا سے حوثی باغیوں کی جانب سے ریاض کی طرف فائر ہونے والے 2 بیلسٹک میزائل دیکھے تھے۔

ان دونوں میزائلوں کانشانہ ریاض کے رہائشی ضلع تھا۔ فضائی دفاع نے ان میزائلوں کو فضاء میں ہی تباہ کردیا جس کے ٹکڑے رہائشی علاقوں پر گرے تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حوثیوں باغیوں کے زیرکنٹرول المثیرہ ٹی وی کے مطابق ان میزائلوں کانشانہ سعودی وزارت دفاع اور دیگر اہدف تھے۔ رپورٹ کے مطابق میزائلوں نے اپنے اہداف کودرستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق ریاض کے اوپر فضاءمیں چھ زوردار دھماکے سنے گئے اور بڑی واضح روشنی بھی دیکھی گئی اور دھواں بھی اٹھتے ہوئے دیکھاگیا۔

عینی شاہد کے مطابق میزائل کے ٹکڑے اس علاقے میں بھی گرے جہاں زیادہ تر غیرملکی سفارتخانے ہیں اور ان کی خاندان رہائش پذیر ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY