جرمن چانسلر انگیلا میرکل چودہ یورپی ممالک کے ساتھ ایک ڈیل کو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہو گئی ہیں، جس کے تحت یہ ممالک جرمنی میں موجود مہاجرین کو فوری طور پر واپس اپنے ممالک بلوانے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے تیس جون بروز ہفتہ اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے وسیع تر مخلوط حکومت میں شامل سیاسی پارٹیوں کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ جرمنی آنے والے تارکین وطن کے لیے ملکی سرحدوں پر ہی خصوصی مراکز میں رکھے جانے کی حامی بھی ہیں۔

چانسلر میرکل کو ان کی مہاجرین سے متعلق پالیسیوں کے باعث اتحادی جماعت سی ایس یو کی شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY