الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار کی طرف سے عورت کو ووٹ دینے کے عمل کو حرام قرار دینے کا نوٹس لے لیا ۔

الیکشن کمیشن نے مظفرگڑھ سےمسلم لیگ ن کے این اے 184 اور 186 کے امیدوار اورپنجاب کے سابق وزیر ہارون سلطان بخاری کے بیان پر کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

گزشتہ دنوں ن لیگ کے قومی اسمبلی کے امیدوار نے مظفر گڑھ میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہا تھاکہ عورت کوووٹ حرام ہے ۔

الیکشن کمیشن نے ہارون سلطان بخاری کے بیان کو کوڈ آف کنڈیکٹ کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر قیصر سلیم کو ن لیگی امیدوار کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY