ہرارے میں سہ فریقی ٹی20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلیاکو پاکستا آسٹریلیاء نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیااور جیت کےلیے 184 رنزکاہدف دیا۔

آسٹریلیاکی جانب سے شارٹ اور کپتان فنچ نے اننگ کاآغازجارحانہ اندازمیں کیا۔دونوں کے درمیان 95 رنزکی پارٹنرشپ ہوئی۔ کپتان فنچ 47رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ان کی وکٹ شاداب خان نےلی۔ میکسول صرف 5رنزبناسکے۔ان کوبھی شاداب خان نےآؤٹ کیا۔اسٹونیس کو12 رنز پرمحمد عامر نےآؤٹ کیا۔شارٹ کی وکٹ شاہین آفریدی کےحصےمیں آئی ۔انھوں نے 76 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 7 چوکےاور4چھکےشامل تھے۔

کیری کی وکٹ فہیم اشرف نے لی۔ انھوں نے 2رنز اسکور کئے۔آگر کوحسن علی نے7 رنز پرآؤٹ کیا۔ہیڈ کو محمد عامر نے19 رنز پربولڈ کیا۔ٹائی بھی صفرکےاسکورپرمحمد عامرکانشانہ بنے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے33رنز دےکر3،شاداب خان نے38رنزدےکر2 وکٹ حاصل کئے۔فہیم اشرف ،حسن علی اورشاہین آفریدی کےحصےمیں ایک ایک وکٹ آئی۔

پاکستان اورآسٹریلیاء کے درمیان فائنل میچ میں پاکستان نے2 تبدیلیاں کیں۔ حارث سہیل کی جگہ صاحبزادہ فرحان اور عثمان شنواری کی جگہ حسن علی کوٹیم میں شامل کیاگیا۔

پاکستانی ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد کاکہناتھاکہ اگر پاکستان ٹاس جیتتا تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔ ان کاکہناتھاکہ رزلٹ کا نہیں سوچ رہے،اپنا نیچرل گیم کھیلیں گے۔ ہرکوئی پرفارم کررہا ہے یہ خوش آئند بات ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY